کراچی بمقابلہ کوئٹہ: کس کا پلڑا بھاری؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہو گی۔

کراچی کنگز نے گزشتہ سال پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کی تھی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں میگا ایونٹ جیتا تھا۔

پی ایس ایل میں دونوں ٹیمیں اب تک دس مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات میں فتح سمیٹی جب کہ کراچی صرف تین میچز جیتنے میں کامیاب رہا۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز

کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کر رہے ہیں جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تجربہ کار بلے باز بابر اعظم، کولن انگرم، شرجیل خان، محمد نبی، ڈینیئل کرسٹن اور دیگر شامل ہیں۔

پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، انور علی، بین کٹنگز، کرس گیل، اعظم خان، محمد حسنین، محمد نواز، نسیم شاہ، زاہد محمود، حسن خان، ڈیل اسٹین  اور دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں