عدالت کا کشمالہ طارق کے بیٹے کے لائسنس کی تصدیق کرانے کا حکم


عدالت نے اسلام آباد میں 4 افراد کی ہلاکت سے متعلق کیس میں پولیس کو کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل  نے 4 افراد کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ورثا سے سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔ ۔۔بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے، ابھی 2 لڑکوں کے ورثاء سے راضی نامہ ہوا ہے تیسرے سے ہو رہا ہے۔

جس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ متوفیان کے ورثا کدھر ہیں؟

وکیل نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے  بتایا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہے؟

کشمالہ طارق کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور 

ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ قابلِ ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، لہٰذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ملزم کے پیش کردہ لائسنس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لہذا ضمانت کی درخواست منسوخ کی جائے۔

جج نے حکم دیا کہ پولیس ملزم کی جانب سے پیش کردہ لائسنس کی آج ہی تصدیق کرائے۔

بعد ازاں عدالت نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں