نصیبو لال کے گانے کی حکمرانی ختم ؟

نصیبو لال کے گانے کی حکمرانی ختم ؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے نئے گانے کی حکمرانی اب یو ٹیوب پر ختم ہونے لگی۔

نصیبو لال کے پی ایس ایل سکس کے لیے گائے گئے گانے ’’گروو میرا‘‘ کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔ پی ایس ایل کے گانے ’’گروو میرا‘‘ نے 10 روز تک یوٹیوب کی ٹرینڈنگ پر راج کیا تاہم اب یہ گانا نمبر دو کی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

یوٹیوب پر گزشتہ 10 روز میں ’’گروو میرا‘‘ کے 90 لاکھ سے زائد ویوز ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد لائیکس ہیں تو ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد لوگوں نے ڈس لائیکس بھی کیا ہے۔

پی ایس ایل 5 کے ترانے ’’تیار ہیں‘‘ کو ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب لائیکس اور ایک لاکھ کے قریب ڈس لائیکس ملے۔

علی ظفر جنھوں نے پی ایس ایل کے پہلے تینوں ایڈیشن کے ترانے گائے تھے لائیکس کی دوڑ میں نصیبو لال سے ہار گئے۔

اب تک کے مقبول ترین ترانے ’’اب کھیل جمے گا‘‘ نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیکس دیے۔

لوگوں کی تنقید کے باوجود پی ایس ایل سکس کے اس گانے نے انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کیا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کے وار بیکار، نصیبو کا 50لاکھ کا لمبا چھکا

علی ظفر، فواد خان اور علی عظمت کے مقابلے میں نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس اور ڈس لائیکس ملی ہیں۔

جب سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر بڑے بڑے ناقدین، سپر اسٹار اور سیاست دانوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن حقیقت میں یہ گانا بہت مقبول ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں