سینیٹ انتخاب: جے یو آئی (ف) اور اے این پی نے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹ انتخابات: ن لیگ نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) نے دو صوبوں سے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق صوبہ کے پی سے جنرل نشست کے لیے مولاناعطاالرحمان اور طارق خٹک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

صوبہ خیبر پختون خوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر زبیر علی، خواتین کی سیٹ پر نعیمہ کشوراور اقلیتی نشست پر رنجیت سنگھ جے یو آئی (ف) کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔

جے یو آئی (ف) نے صوبہ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری اور خلیل احمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کامران مرتضیٰ، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات: پی پی نے اپنے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرلیا

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اے این پی کی جانب سے جنرل نشست پر حاجی ہدایت اللہ امیدوار ہوں گے جب کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ڈاکٹر شوکت جمال کو امیدوارنامزد کیا گیا ہے۔

باچاخان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواتین کی نشست پر ڈاکٹر تسلیم بیگم امیدوار ہوں گی جب کہ اقلیتی نشست پر آصف بھٹی اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے

ہم نیوز کے مطابق باچا خان مرکز سے جاری اعلامیے کے تحت پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ایمل ولی خان نے تمام ناموں کی منظوری دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں