عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

usman-dar

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا عہدہ چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا۔

عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ دوبارہ معاون خصوصی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے الزامات کیخلاف درخواست دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن  نے ملک بھر کے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 گجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر، پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن: سندھ میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر


متعلقہ خبریں