کورونا وبا کے دوران بہترین کام پر شاندار تحفہ

کورونا وبا کے دوران بہترین کام پر شاندار تحفہ

فوٹو: فائل


چین کی گیمنگ کمپنی نے 2020 کامیاب انداز میں گزارنے پر اپنے ملازمین کو پلے اسٹیشن 5 بطور تحفہ دے دیا۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں زیادہ تر کاروبار گراوٹ کا شکار رہے تاہم گیمنگ کمپنی نے عالمی وبا کے دوران نقصان میں جانے کے بجائے منافع کمایا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص چھپانا خاندان کی جان لے گیا

اس خوشی میں کمپنی کی جانب سے اپنے تمام ملازمیں میں پلے اسٹیشن 5 کے علاوہ گرافک کارڈز، آئی فون اور آئی پیڈز تقسیم کیے گئے۔

ادارے کی جانب سے شاندار تحائف ملنے کی خوشی میں کمپنی کے ایک ملازم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بارے میں بتایا کہ کمپنی میں سالانہ میٹنگ کے موقع پر ایک کامیاب سال کے لیے ملازمین کو یہ شاندار تحفہ دیا گیا۔

مذکورہ گیمنگ کمپنی کا شمار ان کمپنیوں میں کیا جاتا ہے جو کرونا وائرس وبا کے دوران نقصان میں جانے کے بجائے فائدے میں رہیں اور گیمنگ گیجٹس کی فروخت میں اضافے کے باعث سال 2020 کے دوران بے تحاشہ منافع کمایا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے، یاسر حسین کا اقرا عزیز کیلیے خاص تحفہ

گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا جانے والا پلے اسٹیشن 5 نہایت مقبول ہوچکا ہے اور اس کی فروخت لاٹری سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں