چینی شہری کا رنگ اچانک پیلا ہو گیا

چینی شہری کا رنگ اچانک پیلا ہو گیا

بیجنگ: سگریٹ نوشی کے عادی چینی شہری کا رنگ اچانک پیلا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں شہری کا رنگ اچانک پیلا ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہری کی گردن اور نچلا حصہ گہرے پیلے رنگ کا ہو گیا۔

چینی شہری 60 سالہ ڈو گزشتہ 30 سال سے سگریٹ نوشی کر رہا ہے تاہم اچانک ہی اس کی رنگت بدلنا شروع ہوئی اور چند گھنٹے میں ہی مکمل طور پر گہرے پیلے رنگ میں بدل گئی۔

چینی شہری فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا تو ڈاکٹر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ چیک اپ کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈو کے لبلبے میں ایک بڑی رسولی ہے جس کی وجہ سے اس کے پتے کی نالیاں بلاک ہو گئی ہیں اور اسی وجہ سے اس کے جسم می بلیروبن پیدا ہوا جو گہرے پیلے رنگ کا ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیوں میں خرابی کی وجہ سے بنتا ہے جس سے یرقان بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے سگریٹ نوشی اور شراب پینے کی وجہ سے شہری کے لبلبے میں ٹیومر بڑھتا گیا تاہم ڈو کا آپریشن کر کے ٹیومر ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ڈو کی رنگت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے ڈو کو خبردار کیا ہے کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں ورنہ یہ رسول دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں