کرسٹیانو رونالڈو 36 برس کے ہو گئے


دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو 36 برس کے ہو گئے۔

سات سال کی عمر میں فٹ بال کا جنون رونالڈو کو 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے پہلے پرتگال اسپورٹنگ کلب میں لے آیا۔

وہ اپنے کیرئیر میں اب تک  31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو کو پلیئر آف دی سنچری قرار دے دیا گیا تھا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رونالڈو نے کہا یہ ٹائٹل جیتنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ اتنے سال کھیل کر نمبر ون بننا آسان نہیں۔ مجھے واقعی فخر ہے لیکن یہ سب ٹیم، اچھے کوچ  اور کلب کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اس سے قبل پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گولڈن فٹ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔ گولڈن فٹ ایوارڈ کسی بھی فٹبالر کو زندگی میں صرف ایک بار ملتا ہے اور اس کے لیے فٹبالر کی عمر اٹھائیس سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

سال 2019 میں گولڈن فٹ ایوارڈ  کروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ کو ملا تھا۔ 2018 میں یہ  ایوارڈ معروف فٹبالر ایڈیسن کوانی کو ملا۔

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا میں نے مسلسل 20 سال تک پیشہ ورانہ طریقے سے فٹبال کھیلا اور مجھے نہیں معلوم کوئی ایسا ریکارڈ ہو جو میرے پاس نہیں۔

کرسٹیانورونالڈو نے کہا میرے ساتھی کھلاڑیوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اور اس ایوارڈ سے مجھے مزید آگے جانے کا حوصلہ ملا ہے۔


متعلقہ خبریں