سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کر دیا گیا

کیمبرج کے کل ہونے والے امتحانات بھی منسوخ

کراچی: سندھ ایجوکیشن بورڈ نے کراچی سمیت صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔

سندھ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ تحریری امتحان کل دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا جبکہ معروضی سوالات کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تحریری امتحانات کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تحریری امتحان معروضی سوالات، طویل اور مختصر سوالات پر مشتمل ہوگا۔
تحریری امتحان میں معروضی سوالات 50 فیصد اور مختصر سوالات 30 فیصد کے ہونگے جبکہ طویل سوالات 20 فیصد کے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور

سندھ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے میں طویل اور مختصر سوالات کے جوابات لکھنے کی مہلت دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو بچوں کی صحت سے متعلق کوئی خدشہ ہوتو وہ انہیں اسکول نہ بھیجیں۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولز نہ آنے والے بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔ جن اسکولزمیں کورنا کیسز سامنے آئے ہیں ان کو بند کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کر کے 2 گھنٹے کردیا۔ امتحانی سوالات کاطریقہ کار تبدیل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں