اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طورپرغائب ہوگئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری اور فلائٹ اسٹیورڈ کا پتہ 29 جنوری کو چلا۔
ایئرہوسٹس 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے797 پرتعینات تھی۔ فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز کی وطن واپسی کے وقت ہوا۔
ترجمان کے مطابق 29 جنوری کو فلائٹ اسٹیورڈ بھی اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پر مبینہ طور پرغائب ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کو15 سال میں 5سو ارب روپے کا خسارہ
ترجمان پی آئی ے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں۔کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بیرون ممالک میں جا کر فضائی میزبانوں کے غائب ہونے کے بعد نئے فلائٹ سروس اصول متعارف کرا دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب فضائی میزبان کا پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور واپسی پر کسٹم کی قانونی کارروائی کے بعد واپس کیا جائے گا۔
ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا۔ کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔