جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ٹیم سے بہت خوش ہیں جس کے باعث ان کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔
پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مزاج کے بدلنے کی روداد مداحوں سے شیئر کی۔
View this post on Instagram
وسیم اکرم نے اپنی میچ کی گفتگو اور جم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ بڑے دن اور کام کی زیادتی کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں فائٹ بیک نے مجھے حوصلہ دیا۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے آئندہ ہونے والے میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر پاکستان کی بڑی جیت
خیال رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔