فلائنگ کاروں کیلئے دنیا کا پہلا پاپ اپ ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار


برطانیہ میں الیکٹرک فلائنگ کاروں ، ایئر ٹیکسیوں اور ڈرونز کے لئے دنیا کا پہلا پاپ اپ ہوائی اڈا بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فرم اربن ائیر پورٹ اور کوریا کی کارساز کمپنی ہنڈائی اس منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت برطانیہ کے شہر کوونٹری کے مرکز میں ایک موبائل ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے گا۔

کونٹری میں تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ فلائنگ کاریں، الیکٹرک ٹیکسیاں اور ڈرونز لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔

ہنڈائی اوبر کے اشتراک سے فلائنگ ٹیکسی بھی بنا رہی ہے جو 2028 میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

امریکہ: جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات سے سجا بڑامیلہ

اس ایئرپورٹ پر الیکٹرک کار کی ری چارجنگ بھی کی جا سکے گی۔ ائیرون نام کے اس موبائل ایئرپورٹ پر چودہ میٹر ڈایا میٹر کا لینڈنگ پیڈ ہوگا جہاں ہیلی کاپٹر بھی لینڈ کر سکیں گے۔

برطانوی حکومت نے اس منصوبہ کے لیے بارہ لاکھ پاونڈ کی گرانٹ جاری کی ہے۔ رواں برس اکتوبر تک کونٹری میں پہلے موبائل ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں