فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علما کی توہین ہے، وزیراعظم


ساہیوال: عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علما کی توہین ہے۔

ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں ان کے پاس اربوں روپے ک جائیداد کہاں سے آئی؟ مولانا فضل الرحمان مدرسہ کے بچوں کو پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا۔عوام حکمرانون کی کرپشن بچانے کیلئے نہیں کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں۔ پی ڈی ایم والے سمجھ رہے تھے کہ عوام بیوقوف ہیں۔ سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔ یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ این آر او لینے کے لیے مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوا، شہبازگل اور مراد سعید چوروں کیخلاف جہاد کررہے ہیں۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا۔مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا۔ کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں۔ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ اکاوَنٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاوَنٹس شفاف نکلیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاوَنٹس کا ڈیٹا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاوَنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔ پاکستان میں اس وقت تاریخی قانون کی بلادستی کی جنگ چل رہی ہے۔ یہ صرف ان کو مانتے ہیں جو ان کے حق میں فیصلہ کرے۔ بڑے بڑے ڈاکوووَں کی اصل جگہ جیل ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ایگری کلچر پالیسی لے کر آئیں۔


متعلقہ خبریں