دہری شہریت کے حامل افراد الیکشن لڑسکیں گے، بابر اعوان


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے جس کے بعد دہری شہریت کے حامل افراد الیکشن لڑسکیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آج تک کسی نے کچھ نہیں کیا۔ آرٹیکل میں ترمیم کے بعد  بیرون ملک پاکستانی الیکشن لڑسکتے ہیں۔ ترمیم کے بعد جس کے پاس دہری شہریت ہوگی وہ الیکشن لڑے گا۔ دہری شہریت کے حامل افراد عہدہ ملنے کے بعد دہری شہریت چھوڑ دیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کیلئے ریٹس نکالے گئے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن کو متنازع بنانے کے لیے ووٹ خریدے گئے۔ سب لوگوں نے ہمیشہ کہا ہے  کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہیے۔  آج تک کسی نے سینیٹ الیکشن کو شفاف رکھنے کیلئے کوئی ترمیم نہیں کی۔

بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کوئی پرواہ نہیں کہ سیٹ بڑھے یا کم ہو، ہم احتساب کے لیے سیاسی جماعتوں کو روڈ میپ دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ضمیر فروشی کے بجائے اوپن ووٹنگ کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام انتخابات کو شفاف ہونا چاہیے اور ووٹ قابل شناخت ہونا چاہیے. جن لوگوں نے پیسہ کمانا ہوگا وہ بل کی حمایت نہیں کریں گے. آئینی ترمیم کے تین حصے ہیں، بل کو اگلے ہفتے پارلیمنٹ لے کرجارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2021 حکومت کے خاتمے اور الیکشن کا سال ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ  حلف لینے کے بعد دہری شہریت چھوڑنی ہوگی۔ آئینی ترمیم کے بل کوآئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں لے جا رہے ہیں۔ سنگل ٹرانسفریبل ووٹ کی جگہ اوپن ووٹ کا لفظ استعمال کر رہےہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت سب کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔ تمام جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئےموقع فراہم کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اصلاحات کیلئے آئینی پیکج تیار کیا ہے۔ تمام انتخابات شفاف ہوناچاہئیں اور ووٹ قابل شناخت ہونا چاہیے۔

وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پچھلےدروازے سے کارروائی کرنیوالے ہماری حمایت نہیں کریں گے۔ آئندہ ہفتے بل پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔ بل کی حمایت کرنے والی جماعتوں کا خیر مقدم کریں گے۔ آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم لا رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 226 میں ترمیم کرنے جا رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 226 میں صرف سینیٹ کا لفظ ڈالا ہے تا کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کرپشن اور اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اپنی دشمن آپ ہے۔ پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کے دشمن خود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہماری ایک تحریک رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی مفادات کی خاطر سڑکوں پر ہیں۔ عمران خان کے لیے اپوزیشن سے معاملات طے کرنا آسان ہے۔ اپوزیشن کےبیانیےکوکوئی پذیرائی نہیں ملی ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے متاثر ہے۔ اپوزیشن کا کیا مقابلہ کرنا ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں۔ ماضی میں پرویزمشرف نے دباوَمیں آکر این آر او دیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم یا وزرا کے کورونا ویکسین لگوانے کی خبرغلط ہے۔ ملک کو کرپشن سے کھوکھلا کردیا گیا۔آج عوام کرپٹ مافیاکے خلاف کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے سینیٹ کے الیکشن ہمیشہ سے متنازع رہے ہیں۔ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں۔ پچھلے الیکشن میں ہم نے اپنے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکلا دیا تھا۔ چاہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن شفاف ہوں۔


متعلقہ خبریں