امریکی تاریخ کے 11 ایسے صدر جو دوبارہ منتخب نہ ہوسکے

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی تاریخ میں 11 ایسے صدور گزرے ہیں جو صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔

امریکہ میں اب تک 45 صدور ملک کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔ جن میں سے 11 صدور ایسے بھی ہیں جو دوسری مدت کے لیے منتخب نہ ہوسکے۔

45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان صدور کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہیں جو دوسری مدت کے لیے منتخب نہ ہو سکے۔

جارج ایچ ڈبلیو بش 1992 میں بِل کلنٹن کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئے تھے جبکہ 1974 میں صدر نکسن کے استعفیٰ کی وجہ سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے صدر جیرالڈ فورڈ بھی دوبارہ صدر نہ بن سکے۔ انھوں نے نائب صدر کا عہدہ بھی 25ویں ترمیم کے تحت سنبھالا تھا۔

امریکی سابق صدر جمی کارٹر بھی 1980 کا انتخاب ہار گئے اور یوں وہ بھی دوبارہ صدر نہ بن سکے۔ صدر ہربرٹ ہوور بھی 1932 کے انتخابات میں دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔

صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ 1912 کا صدراتی انتخاب ہار گئے تھے جبکہ 1825 سے 1829 تک امریکہ کے صدر رہنے والے جان کوئنسی ایڈمز بھی دوسری مرتبہ صدر منتخب نہ ہوسکے. صدر مارٹن وین بیورن بھی 1840 میں صدارتی انتخاب ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر ہے کہ میں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، صدر ٹرمپ کا الوداعی پیغام

صدر گروور کلیولینڈ بھی 1888 کا انتخاب ہار گئے تھے اور صدر بنجمن ہیریسن بھی 1894 میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہو سکے۔

امریکہ کے دوسرے صدر جان ایڈمز 1797 میں صدر منتخب ہوئے تاہم  1801 میں وہ دوسرے صدارتی انتخابات ہار گئے تھے۔


متعلقہ خبریں