کورونا کے خوف سے 3 ماہ تک ایئرپورٹ میں چھپے رہنے والا مسافر گرفتار


عالمی وبا کورونا وائرس کوویڈ 19 کے خوف سے 3 ماہ تک ایئرپورٹ میں چھپے رہنے والا مسافر حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ آدیتیہ سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ 3 ماہ تک شکاگو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے محفوظ سیکشن میں چھپا رہا جس کا کسی کو علم بھی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آدیتیہ سنگھ بیروزگار ہے اور لاس اینجلس میں دیگر کئی افراد کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر ہے ۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

آدیتیہ سنگھ کو ایئرپورٹ کے ممنوع حصے میں مجرمانہ طور پر گھسنے اور چوری کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ پبلک ایڈوائزر نے بتایا کہ آدیتیہ سنگھ کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے، وہ بے روزگار ہے اور نوکری کی تلاش میں چیکاگو آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آدیتیہ سنگھ نے اپنی شناخت چھپائی رکھی تھی اور پوچھنے پر وہ خود کو ائیرپورٹ کا آپریشن منیجر بتاتا تھا۔

پولیس کی حراست میں موجود آدیتیہ سنگھ نے بتایا کہ وہ کورونا کے خوف سے گھر جانے سے کترا رہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں