عمران خان! خدا کے بندے بنو بندوں کے خدا نہ بنو، مریم نواز



کراچی: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے بندے بنو، بندوں کے خدا نہ بنو۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے دھرنے میں شریک ہونے کے بعد ابھی کوئٹہ سے کراچی آئے ہیں، ہزارہ برادری پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے، پوری قوم ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خاندان سے بھی ملی جن کے خاندان میں اب کوئی مرد نہیں، ہزارہ متاثرین سے ملاقات میں جو مناظرکل دیکھے دل دہل گیا ہے، پوری قوم سوگ کی حالت میں ہے، ہزارہ برادری کے درد کو محسوس کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ متاثرہ خواتین نےکہا کہ اب انکے گھرمیں کوئی مرد نہیں جو جنازوں کو کاندھا دے، لوگوں نے بتایا کہ قبرستانوں میں شہیدوں کو دفنانے کی جگہ موجود نہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے وہاں پر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ 6 روز سے قوم کی مائیں ،بہنیں حکمران کا انتظار کررہے ہیں، ایک چھوٹی سی بچی صرف یہ کہہ رہی تھی کہ آپ آجائیں تاکہ ہم شہدا کو دفنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے کہا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے، حکمران صرف آکر ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم حیران ہے کہ آپ جا نہیں سکتے تو کم از کم ہمدردی کے 2 بول تو بول سکتے تھے، متاثرین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اورپھروہ اپنےپیاروں کی تدفین کریں، سیکیورٹی کلیئرنس ہمیں بھی نہیں ملی، لیکن ہم پھر بھی وہاں گئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیا عمران خان کی زندگی قوم سے زیادہ اہم ہے؟

وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا فرض نبھانے میں ناکام ہوئے،
وزیراعظم مظلوموں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں، دراصل عمران خان کی انا انہیں متاثرین کے پاس جانے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا لوگ خودکشیاں کررہے ہیں تو میں کیا کروں، یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے کہ جب موٹر وے واقعہ ہوا تو کہا گیا رات کو اکیلنے کیوں نکلے، عمران خان صاحب آپ کو نہ صرف عوام کو بلکہ اللہ کو بھی جواب دینا پڑے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ متاثرین کے پاس جانا وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں فرض تھا، آپ نے تو اپنے سپورٹر اسامہ ستی کے سینے میں 22 گولیاں اتار دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری سے درخواست کرتی ہوں اپنے پیاروں کو دفنا دیں، جس انسان سے آپ امید لگا کر بیٹھے ہیں، وہ بے حس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آپ کے دور میں ماڈل ٹاون کا واقعہ ہوا، کیا آپ گئیں؟ مریم نواز نے سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے احسن اقبال کو آگے کردیا


متعلقہ خبریں