ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی قرنطینہ میں سالگرہ

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کی قرنطینہ میں سالگرہ

کورونا وائرس میں مبتلا  قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے اپنی سالگرہ قرنطینہ میں منائی.

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کورونا سے نجات کے لیے دعاؤں اور سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


ثنا میر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے ذیادہ 120  ون ڈے انٹرنیشنل اور 106  ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ لیا۔ ویمن کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں 152 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر کا اعزاز بھی ثنا میر کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ ثنا میر  کا کوروناوائرس  ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں۔  پاکستانی کرکٹر ثنا میر آ ج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ثنا میر ویمن ون ڈے میں نمبر ون اسپنر بن گئیں

خیال رہے کہ گزشتہ سال ثنا میر نے ایشیا گیم چینجرایوارڈ وصول کر لیا تھا جو انہوں نے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کر دیا تھا۔ ثنا میر یہ ایوارڈ وصول کرنے والی وہ  پہلی ایشائی خاتون کھلاڑی بن گئی تھیں۔

ثنا میر کو گیم چینجر ایوارڈ نیو یارک میں ہونے والی تقریب میں دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنا ایوارڈ قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو محفوظ بنانے والوں کے نام بھی کیا تھا۔

ثنا میر نے کہا تھا وہ  اپنا ایوارڈ ان لڑکیوں کے نام بھی کرتی ہیں  جو کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا میر نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خاص طور پر کشمیر کا ذکر کیا تھا۔ سابق کپتان نے کہا تھا کہ اگر میں کشمیر میں پیدا ہوتی تو اس مقام تک نہ پہنچ سکتی۔


متعلقہ خبریں