پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے شکست دیدی

پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ: پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 101 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح پاکستان شاہینز نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا ہے۔

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق لنکون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

نیوزی لینڈ اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو بہترین فارم میں موجود پاکستانی بلے بازوں نے مہمان باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 20 اوورز میں 231 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

حیدر علی نے جم کر بلے بازی کی اور صرف 28 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ ذیشان ملک نے 37 گیندوں پر 54، حسین طلعت نے 17 گیندوں پر 44 اور عمار بٹ نے محض چھ گیندوں پر 25 رنز بنا ڈالے۔ عماد بٹ کی بلے بازی میں تین چھکے اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔

ہم نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ اے کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے انتہائی معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کرسکی اور صرف 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوز ی لینڈ کی جانب سے سب سے بہتر بلے بازی کا مظاہرہ رہاس ماریو نے کیا جن کا اسکور 48 رنز تھا۔

دوسراٹیسٹ: قومی ٹیم 297 رنز پر آؤٹ

پاکستان شاہینز کی جانب سے عثمان قادر نے 18 رنز دے کرتین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان شاہینز اپنے دورے کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ جنوری کو ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ اے کے خلاف کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں