چیف جسٹس کا کرک میں مندر جلائے جانے کا نوٹس، رپورٹ طلب


کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں سمادھی (مندر) جلائے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ 5 جنوری کو سمادھی جلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کو 4 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اقلیتی حقوق کیلئے ایک رکنی کمیشن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔  چیئرمین ہندو کونسل نے چیف جسٹس سے کراچی رجسٹری میں ملاقات کی اور صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی مندر جلانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا۔ ارکان کا کہنا ہے کہ کمیٹی بیٹھ کر اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق لائحہ عمل تیار کرے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی

واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کیا۔

مشتعل افراد کی جانب سے مندر مسمار کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی لیا اور پولیس کو واقعے میں ملوث ملزموں کی گرفتار ی کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں