کراچی: کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز کی تعداد شہر قائد میں ڈیڑھ لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 اموات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 845 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 694 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا سے 22 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہزار 491 ہو گئی ہے۔

سندھ: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 812 متاثر

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار 35 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ گیارہ ہزار 276 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت کورونا سے متاثرہ 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ شہر قائد میں ڈیڑھ لاکھ کیسز کل 305 دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں