سندھ: کورونا سے مزید 22 اموات


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 462 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 915 کیسز رپورٹ ہوئےَ ہیں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ  9 ہزار 429 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 696 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 73 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 772 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 187 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد4لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 67 ہزار222 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد9 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض صحتیاب ہوچکے اور38 ہزار 511 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں