مشکل وقت میں ایپل کے سربراہ کا ٹیسلا کے مالک سے ملنے سے انکار

مشکل وقت میں ایپل کے سربراہ کا ٹیسلا کے مالک سے ملنے سے انکار

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی کمپنی مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو معروف امریکی کمپنی ایپل کے مالک ٹم کک نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ 2017 میں جب ان کی کمپنی بد ترین مالی بحران سے گزر رہی تھی تو انہوں نے ایپل کے سربارہ سے ممکنہ طور پر  ٹیسلا کمپنی کو خریدنے کے لیے  رابطہ کیا تھا تاہم ٹم کک نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

ایلون مسک کے مطابق جب انہوں نے ایپل کے سربارہ سے رابظہ کیا تو اس وقت ٹیسلا  کمپنی اپنی ماڈل 3 الیکٹرک کار بنانے کے حوالے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا کررہی تھی اور وہ چاہ رہے تھے کہ ایپل ان کی کمپنی کے کچھ شیئرز خریدے، تاہم ایپل کے سربرہ نے ان سے ملاقات سے صاف انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایپل مزید 18 ارب روپے جرمانہ دینے پر راضی

خیال رہے کہ اس سے قبل  ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جو اگلے پانچ سال میں انسانی زبانوں کو ختم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے یہ پیش گوئی پوڈ کاسٹ ‘دی جو روگن ایکس پیئرنس’ میں نیورو ٹیکنالوجی کی اپنی فرم ‘نیورا لنک’ کے بارے میں گفتگو کے دوران کی تھی۔

مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ ان کی کمپنی نیورا لنک چپ کو اگلے سال کے دوران انسانی دماغ سے جوڑنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

فائیو جی ٹیکنالوجی ہماری زندگی میں کیا انقلاب لائے گی؟

مسک کے مطابق بیڑی پر چلنے والی یہ چپ انسانی کھوپڑی میں لگائی جائے گی اور اس کے الیکڑوڈز انسانی دماغ میں داخل کیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ چپ دماغ میں کہیں بھی کام کر سکتی ہے اور نظر کی کمزوری پر بھی قابو پا سکتی ہے جبکہ دماغ کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

ان  کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بولنے کی ضرورت نہیں رہے گی البتہ جذبات کی ترجمانی کے لیے شاید ان کا استعمال جاری رہے۔


متعلقہ خبریں