کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب ڈالر ہیں جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سر پلس ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالر رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ سر پلس گزشتہ سال کے اسی ماہ ایک ا عشاریہ 7 ارب تھا۔

انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں یہ اضافہ 3 سال میں سب سے بلند ترین سطح پر ہیں۔


متعلقہ خبریں