عالمی برادری بھارت کوسمجھائے کہ حماقت نہ کرے، وزیر خارجہ

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردارکیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھرپور جواب دے گا۔

انتہا پسند مودی سرکار کوئی بھی غلطی نہ کرے، وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے درست نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی عزائم سے ہم آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت نےکوئی غلطی کی توہم پہلے سے تیار ہیں۔

ایل او سی پراشتعال انگیزی، بھارتی سفیر طلب

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت میں کسانوں،ا قلیتوں اور بالخصوص سکھوں ومسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سارے ممالک امن کے خواہش مند ہیں اورنہیں چاہتے کہ عدم استحکام پیدا ہو۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو سمجھائے کہ وہ اس قسم کی حماقت نہ کرے۔


متعلقہ خبریں