کورونا وائرس: دنیا بھر میں 16 لاکھ 83 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 61 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 83 ہزار 354 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 10 لاکھ 55 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 20 ہزار 845 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سائنسدانوں نے انفرا ریڈ تھرمامیٹر کو غیر مؤثر قرار دیدیا

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 178 اور ایک کروڑ 5 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 687 اور 71 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 28 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزار 347 ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 60 ہزار 229 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 19 لاکھ 82 ہزار 90 افراد متاثر اور 17 ہزار 610 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں 19 لاکھ 77 ہزار کورونا کیسز اور 66 ہزار 541 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 67 ہزار 894 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کوروناویکسین لگانے کا آغاز

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں