سینیٹ انتخاب: شوآف ہینڈ کے ذریعے ممکن ہی نہیں ہے، اٹارنی جنرل

سینیٹ انتخاب: شوآف ہینڈ کے ذریعے ممکن ہی نہیں ہے، اٹارنی جرنل

فائل فوٹو


اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب کا انعقاد شوآف ہینڈ سے کرانے کا کبھی نہیں کہا ہے۔

شو آف ہینڈ سے انتخابی عمل میں شفافیت ممکن ہو سکے گی، وزیراعظم

ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب سیکرٹ بیلٹ کی جگہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ کا انتخاب ممکن ہی نہیں ہے۔

سینیٹ انتخابات: حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے استفسار پر اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا کہ ہم نے تجویزدی ہے کہ بیلٹ پیپراوپن ہونا چاہیے تاکہ بعد میں دیکھا جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شو آف ہینڈ سے انتخابی عمل میں شفافیت ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات کے دوران ایوان بالا میں شو آف ہینڈز سے انتخاب پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم سے بات چیت میں قانون سازی میں سینیٹ کے کلیدی کردار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو کی تھی۔

اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی آج ہی کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد میں آج کہنا تھا کہ اگر سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گیا تو دھاندلی ختم ہو جائے گی۔

انتخابی اصلاحات سے ہر پارٹی کو جائز نمائندگی ملے گی، اسد عمر

سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہوگا۔


متعلقہ خبریں