کراچی: ضلع وسطی کی 34 یونین کونسلوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کی 34 یونین کونسلوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 17 سے 31 دسمبر2020 تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔

لاک ڈاؤن2022تک رہنے کی پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی کی 34 یونین کونسلوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گلبرگ کی یونین کونسل 1،3،4،5،6اور8 میں اسماٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت لیاقت آباد کی یونین کونسل 1،8،9 اور10میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

کراچی: ضلع وسطی کی 23 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نارتھ کراچی کی یونین کونسل 2،4 ،5 او ر7 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ ناظم آباد کی یونین کونسل1،2،4،5،6،8 اور9 میں نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں وگلیوں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور سماجی و تجارتی سرگرمیاں بھی بند کی گئی ہیں۔

کورونا: جرمنی میں آئندہ ہفتے سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں