باکسر عامر خان کا گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ


کرتارپور: مایہ ناز پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کرتارپور میں  گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔

کرتارپور راہداری کے دورے کے بعد ویڈیو پیغام میں  باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ آج کرتارپور کا دورہ کیا، گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں۔ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی۔

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت سکھوں کیلئے کرتارپور راہداری کا گیٹ کھولے اور اپنے شہریوں کو کرتارپور آنے دے۔

خیال رہے کہ 9 نومبر 2019 کو زیراعظم عمران خا ن نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرتارپور راہداری کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کھول دیا گیا، دفترخارجہ

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہتا ہوں کہ وہ برصغیر کو آزاد کردیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔مسئلہ کشمیرحل ہوجاتاتوبھارت کےساتھ تعلقات وہ ہوتےجو ہونے چاہیے تھے، فرانس اور جرمنی کی سرحدیں بھی کھلی ہیں،تجارت  کررہے ہیں۔

سکھ یاتریوں سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ ایک سال پہلے کرتارپور کی اہمیت کا اندازہ ہوا، اس سے قبل اندازہ نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی باصلاحیت ہے۔ اس کا مطلب ہم اور کام بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا سکھ یاتریوں کو پاکستان میں  خوش آمدید کہتا ہوں،بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،سکھ برادری  گرونانک  دربارصاحب آکر دل سے خوش ہوتی ہے، کسی کو بھی خوشی دینے سے اللہ خوش ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں