آرمی چیف سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعدی المالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نے علاقائی امور سمیت تمام امور پر سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے حوالے سے سعودی سفیر سے بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم کا سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان سے رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے سفیر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

سعودی عرب و امارات: مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی، جائزہ رپورٹ خوش آئند قرار

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز نے وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کا کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سفیر سے گفتگو کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں