کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام معمولی مندی پر ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 709 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔