وزیراعظم کی معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات کو عام آدمی تک پہچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ، رزاق داؤد، معاونین خصوصی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال پرائمری بیلنس میں سرپلس، ایف بی آر کی محصولات میں 5 فی صد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.2 ارب ڈالر، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 27 فی صد اضافہ، براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 9.1 فی صد اضافہ، اسٹیٹ بنک کے ذخائر 13.4 ارب ڈالر اور خاص طور پر بڑے پیمانے کی صنعت، آٹو انڈسٹری اور فرٹیلائیزر انڈسٹری کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی، وزیراعظم

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی بدولت پاکستان کو باقی دنیا کی نسبت کم نقصان کا سامنا رہا۔

مزید یہ کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی بدولت کرونا وائرس کی وبا کی پہلی لہر میں پاکستان کو باقی دنیا کی نسبت کم نقصان کا سامنا رہا جس کی پوری دنیا پذیرائی کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں