کراچی: سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

کراچی: سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

کراچی: شہر قائد میں رہنے والے سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ سی ویو پر باقاعدہ ٹریک بنا دیا گیا۔

وفاق: کراچی کو بڑے منصوبوں کیلیے 739 ارب روپے دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سی ویو پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے بنائے جانے والے تین کلو میٹر کے ٹریک کا افتتاح ڈائریکٹر لینڈ ملٹری عادل رفیق صدیقی نے کردیا ہے۔


سی ویوپرواقع  نشان پاکستان کے قریب ساحل سے متصل فٹ پاتھ پرسائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے ٹریک بنایا گیا ہے۔

کورونامتاثرین کی مدد کیلئے 36گھنٹے سائیکلنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح  کرنے کے موقع پر ڈائریکٹر لینڈ ملٹری عادل رفیق صدیقی نے کہا کہ سائیکلنگ ایک صحت مند سرگرمی ہے۔

عادل رفیق صدیقی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ اس ٹریک پرہر خاص و عام شخص کو سائیکلنگ کی اجازت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نشان پاکستان سے شروع ہونے والے تین کلو میٹر طویل ٹریک پر خیابان اتحاد تک ہرا رنگ بھی کیا گیا ہے تاکہ ٹریک کی باآسانی نشاندہی ہوسکی۔

فضائی آلودگی سے متعلق آگاہی، اسلام آباد میں سائیکل ریلی

سائیکلنگ ٹریک سے متصل جگہ پر شہری خوشگوار ماحول اور پرفضاء مقام پر جاگنگ بھی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں