کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔
بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 102 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 202 پوائنٹس پر ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42 ہزار 350 پوائنٹس جب کہ کم ترین سطح 42 ہزار 30 پوائنٹس رہی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کمی سے 160 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب ملک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی سے 95,336 روپے ہو گئی ہے۔