سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں ایک مرتبہ پھر نظر بند کردیا ہے۔
حکومت ہند نے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنیکی ایک اور کوشش کی ہے، محبوبہ مفتی
بھارت میں برسر اقتدارانتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعطم نریندر مودی کی حکومت نے محبوبہ مفتی کو اس سے قبل بھی گھر پہ نظر بند کیا تھا۔
صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ 25 نومبر کو انہیں انتظامیہ نے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ دو دن سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
محبوبہ مفتی کا بھارت سے پاکستان کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو منگل کے دن ان کی رہائش گاہ پہ نظر نبد کیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر کا کہناہے کہ وہ بڈگام جانا چاہتی ہیں جہاں سینکڑوں افراد کو بے گھر کردیا گیا ہے۔
Illegal detention has become GOIs favourite go to method for muzzling any form of opposition. Ive been detained once again because I wanted to visit Budgam where hundreds of families were evicted from their homes. pic.twitter.com/HFQHJHPAzQ
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 8, 2020
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی پولیس نے محبوبہ مفتی کے دعوے کی تردید کی ہے۔
GOI wants to continue inflicting oppression & zulm on the people of J&K without any questions asked. pic.twitter.com/pVXIdwcRB9
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) December 8, 2020
محبوبہ مفتی کے مطابق غیر قانونی طور پر نظر بند کرنا حکومت ہند کا اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ بن گیا ہے۔
حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی
صدر پی ڈی پی کے مطابق حکومت ہند بنا کوئی سوال پوچھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے۔