اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے۔

کالم نگاروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ این آر او اور کرپشن کےعلاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیب کو آج ختم کر دیں اپوزیشن اسمبلیوں میں آ کربیٹھ جائے گی،کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی، لیکن یہ نظام چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پراعتماد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں۔

کابینہ اجلاس: اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی، وزیراعظم

عمران خان نے کہ کورونا کو عام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لے رہی، لاہور جلسے کی اجازت نہیں دی، لیکن انہیں روکیں گے بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانے میں تاخیرکی، معاشی طور پر اب ہم سیدھے رستے پرچل پڑے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ جیت میری ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں،ہم ایک پیج پرہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے.


متعلقہ خبریں