راولپنڈی: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: 6 سالہ بچہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق

فائل فوٹو


راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے کرتار پورہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 5 سالہ بچo  شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق گھر سے باہر نکلا تو خون خوار کتوں نے بچے پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ بچے کو قریبی اسپتال میں علاج کے لیے لیجایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر بچے کو ہولی فیملی اسپتال میں انتہائی تشویشناک ناک حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کا ہر ممکن علاج کیا، مگربچہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ راولپنڈی کے علاقے کرتار پورہ کا رہائشی تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال 27 ستمبر کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں آوارہ کتے نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

ہم نیوز کے مطابق آوارہ کتے کا کاٹنے کا واقعہ تین تلوار کلفٹن میں پیش آیا تھا۔ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال کی سگ گزیدگی سینٹر میں علاج کے لیے داخل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین بھی فراہم کی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والے بچوں کے چہرے، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصوں پر بری طرح زخم آئے تھے۔

اکتوبر 2019 میں محکمہ صحت سندھ نے اگست 2019 تک کے دوران ڈاگ بائٹ (کتے کے کاٹنے) کے اعداد و شمار جاری کیے تھے جن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد کتوں کا شکار بنے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق قمبر، نوشہرو فیروز اور دادو کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے خطرناک اضلاع میں شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق قمبر میں رواں سال کے دوران 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکار ہوئے تھے جب کہ دادو میں 11 ہزار 330 اور نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا تھا۔


متعلقہ خبریں