خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کریں، بلاول کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کریں، بلاول کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ حکومت سندھ خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع کرے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے یہ ہدایت وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے بھی روزگارکے مزید مواقع  پیدا ہو سکتے ہیں۔

کورونا: سندھ میں 9 جولائی کے بعد سب سے زیادہ اموات

سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش صورتحال سے آگاہ کیا اور اٹھائے جانے والے اقدامات کی بابت بھی آگاہی فراہم کی۔

سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو صوبے میں ترقی کی رفتار پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ
وفاق کی جانب سے صوبے کے واجب الادا حصہ سے کم ادائیگیاں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ریلوے خسارہ کیس: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے اب تک ٹیکس وصولی کے اپنے اہداف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں