پنجاب: کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 540 متاثر

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق جب کہ 540 متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث لاہور میں 625  جب کہ صوبہ بھر میں دو ہزار سے زائد مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے۔

کورونا: لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب  نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اسپتالوں کو ازسر نوفعال کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کو ایک ارب روپے سے زائد کا بجٹ فراہم کردیا گیا ہے، پنجاب میں 1400 سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،کورونا انجیکشن کی مزید خریداری کیلئے آرڈر دے دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

انہوں نے کہا کہ اجتماعات کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ موجود ہے، ہم نے اپنے تمام جلسے منسوخ کردیئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ کورونا کے دوران کاروبار چلتا رہے اور ایس اوپیز پر عمل درآمد ہوتا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ کچھ روز میں لاہور کے حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی۔


متعلقہ خبریں