اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو طاقتور اور بااختیار بنانا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک لاکھ 70 ہزار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، پاکستانیوں کو پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز، بے نظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کا ہرغیرجمہوری کام میں مرکزی کرداررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی گزشتہ 40 سالہ سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی جماعت سے سکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 12 ویں کھلاڑی بن کررہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے مذہبی رہنما کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجکماری کی پوری تقریر جھوٹ کا پلندہ تھی، فردوس عاشق
انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا گزشتہ سال بھی اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے۔