خیبرپختونخوا: کورونا سے 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا: کورونا سے 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہی روز میں 10 افراد کورونا سے جاں بحق جبکہ مزید 419 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 48 ہزار 683 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد8 ہزار 260 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کےمزید3 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ10ہزار72 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 50 ہزار305 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور51ہزار507 زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار983، خیبر پختونخوا ایک ہزار 389، اسلام آباد 332، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد31 ہزار639، خیبرپختونخوا 48 ہزار264، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار240، پنجاب ایک لاکھ 21 ہزار753، بلوچستان 17 ہزار333، آزاد کشمیر 7 ہزار151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں20.12 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور  سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.69، راولپنڈی میں 4.95، فیصل آباد 6.81 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.17، سوات میں 7.32، کوئٹہ میں 9.91 اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10.57 فیصد تک آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار

کورونا کے 2 ہزار 469 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 301 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق لاہور میں 80، ملتان 40، راولپنڈی 19 اور فیصل آباد میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں 75 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔

این سی او سی کے مطابق پشاور میں 41 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 40 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں