سعودی سائنسدانوں کا طب کے میدان میں حیرت انگیز کارنامہ


سعودی سائنسدانوں نے طب کے میدان میں حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی جلد تیار کر لی ہے جو مضبوط اور لچک دار ہونے کے ساتھ حساسیت بھی رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس جلد کو مستقبل میں مصنوعی اعضا میں استعمال کیا جائے گا۔

اس جلد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خود بخود چار ہزار سے زائد مرتبہ خود کو مرمت کر سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے انسانی ہاتھ کی طرح کام کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی

رپورٹ کے مطابق اس نئی ایجاد کو الیکٹرانک جلد کا نام دیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس جلد کی حساسیت کی وجہ سے اسے جہازوں کی نگرانی کے لیے مستقبل میں استعمال کیلئے تیار کیا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق کے سرکردہ سائنسدان ڈاکٹر یاچن کائی نے کہا کہ اس جلد کو انسانی جلد کے بہت سے قدرتی افعال مثلا درجہ حرارت کی حس اور چھونے سے پیدا ہونے والے قدرتی رد عمل کا ہم آہنگ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں