اسلام آباد: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اِن ڈور کھانوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Indoor dining has been restricted in Islamabad. Only take aways and dining outside in open area is allowed. All Assistant Commissioners / Sub Divisional Magistrates are in field ensuring the orders issued under Epidemic Diseases Act in order to prevent further covid infection
— Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) December 1, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو اوپن ایریاز میں کھانوں اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہو گی۔
کورونا وائرس:پاکستان میں شرح اموات2فیصدسے بڑھ گئی
حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایپڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت احکامات جاری کیے گئے۔