کراچی: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 81 پیسے سستا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 159.28 پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشت روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔
منگل کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 15 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہو گئی تھی۔