ماہرہ خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین میں شامل


برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو  دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق بااثر خواتین کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان کو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولنے پر شامل کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین میں خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں جو پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی حالت زار سے متلعق آگاہی دیتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ماہرہ خان اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے معاشرتی مسائل سے نمٹنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا ایک اور اعزاز

بی بی سی نے پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے والے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی صحت کے حوالے سے ایک اہم رہنما ہیں۔ 2018 سے وہ پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے احساس پروگرام کی سربراہی کر رہی ہیں۔

احساس پروگرام نے پاکستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بہتر بنائی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مودی سرکار کے شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف پر امن آواز بلند کرنے والی 82 سالہ بلقیس بانو کو بھی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔

بلقیس بانو شاہین باغ میں ہونے والے سب سے طویل احتجاج کا چہرہ بن کر ابھریں تھیں۔


متعلقہ خبریں