’بیگم شمیم اختر کی میت جس دن آئے گی نمازِ جنازہ اسی دن ہوگی‘

بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت جس دن آئے گی اسی روز ظہر کے بعد نماز جنازہ ہوگی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میت پاکستان لانے کے لیے آج بھی مشاورت ہوئی ہے، مشاورت کے بعد دیگر آپشن دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو جیل نہیں جانے دوں گی، والدہ شمیم اختر

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر کاغذی کارروائی مکمل ہوتی ہے تو کل ہی قطر ائیر لائن سے میت لائی جائے گی، لندن سے کوثر شریف اور ان کے خاوند میت کے ساتھ آئیں گے۔

بیگم شمیم اختر چند روز قبل لندن میں انتقال کر گئی تھیں وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

لیگی  رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا نوازشریف   ڈاکٹرز کی ہدایت  ملنے تک  وطن واپس نہیں آسکیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست  ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لیے رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم شمیم کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کی جائے گی

پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں