اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں بشمول شہرِ اقتدار میں آج بارش اور خیبر پختونخوا میں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ اسلام آباد میں مطلع ابر لود رہنے کے ساتھ بعض علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان
خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ دیر، چترال، مالاکنڈ، سوات، بونیر، مانسہرہ، ابیٹ آباد اور کوہستان میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کوئٹہ، پشین، زیارت، چمن، چاغی، دالبندین، گوادر اور مکران میں بارش متوقع ہے۔
خضدار، آواران ،تربت، پنجگور، لسبیلہ اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش بھی متوقع تھی۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم ایجنسی میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ دیر، چترال، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ابیٹ آباد، کوہستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
بلوچستان کے اکثراضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔