جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

جی بی اے 3 گلگت3: پی ٹی آئی نے انتخابی معرکہ سر کر لیا

فوٹو: فائل


گلگت: جی بی تھری کا انتخابی معرکہ پاکستان تحریک انصاف نے سر کر لیا ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل عباس نے چھ ہزار 877 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کی نشست پر انتخابات پی ٹی آئی کے امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔

گلگت میں انتہائی موسم سرد کے باوجود خواتین اور مرد ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسی نشست پر آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال چار ہزار چھ سو اٹھہتر ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے ؟ شبلی فراز

اسی نشست پر ق لیگ کے کیپٹن محمد شفیع نے چار ہزار چھ سو چون ووٹ حاصل کیے جب کہ پی پی کے امیدوار چوتھے اور ن لیگ کے امیدوار پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس نشست میں کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی مجموعی طور پر دس نشستیں ہو گئی ہیں۔

اس نشست پر پی ٹی آئی، پی پی ، ن لیگ اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کل 21 امیدواران میدان میں تھے۔

قواعد و ضوابط کے تحت پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا اور ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولنگ کے لیے ٹوٹل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس حلقے میں 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ تھے۔

کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹاف، سیکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کیے گئے تھے۔

گلگت بلتستان الیکشن: فافن نے انتخابی عمل پر سوالات اٹھادیے

الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد تھی۔


متعلقہ خبریں