پی ڈی ایم کے بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، شہباز گل


لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سخت لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور اب جب کورونا کی وبا مزید جان لیوا ہو چکی ہے تو یہ اپنے ذاتی مفاد کے لیےعوام کی جان کے درپے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے۔ انہوں نے پہلے مل کر عوم کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں عوام کو جھونکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں جبکہ عوام جانتی ہے پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے خیر خواہ ہیں اس لیے انہوں نے جلسے مؤخر کیے۔ ان کے نزدیک کرپشن کا مال بچانا ان کی ترجیح ہے، کورونا نہیں۔


متعلقہ خبریں