اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہو گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا آغاز دیکھ کر اچھا محسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہو گا۔
I have this great feeling watching construction start on SKMT Karachi. InshaAllah, it will be the biggest cancer hospital in Pakistan as well as being equipped with the latest machines. pic.twitter.com/e5TY3eF8aa
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی والے آلات نصب ہوں گے۔